Advertisement
Advertisement
Advertisement

باہرعلاج کیلئےجانےوالوں کوکیامعلوم عوام پرکیاگزر رہی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

باہرعلاج کیلئےجانےوالوں کوکیامعلوم عوام پرکیاگزر رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم  کا کہنا ہےکہ ملک میں غریب ٹھوکریں کھاتارہا اور امیر الگ نظام سے فائدہ ا ٹھاتارہا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ’نیا پاکستان قومی صحت کارڈ‘ کا اجرا کردیا، افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ساڑھے 4 ارب روپے ہیلتھ کارڈ پر لگائے جارہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہاکہ باہرعلاج کیلئےجانےوالوں کوکیامعلوم عوام پرکیاگزررہی ہے، پورا خاندان  باہر بیٹھا ہے،سب علاج کیلئےباہرجاتےہیں۔

انہوں نے کہاکہ پچھلا وزیراعلیٰ پنجاب ٹوپیاں اور بوٹ پہن کر گھومتا تھا،انہیں کھانسی ہوتی تھی توعلاج کیلئےباہرچلےجاتےتھے۔

عمران خان نے کہاکہ عثمان بزدار کےخلاف پروپیگنڈاکیاگیا،عثمان بزدارسروے میں چاروں وزرائے اعلیٰ میں پہلےنمبرپرآئے،عثمان بزدارپنجاب کےسب سے پسماندہ علاقےسےتعلق رکھتے ہیں،انہیں معلوم ہےکوئی بیمارہوجائےتوکیاتکلیف ہوتی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بیرون ملک علاج کروانےوالوں کوعوام کی فکرہی نہیں ،ہم نےکبھی فلاحی ریاست کی کوشش ہی نہیں کی، امیرکیلئےالگ اورغریب کیلئےالگ قانون ہے۔

انہوں نے کہاکہ مدینہ کی فلاحی ریاست میں کمزورطبقےکی ذمہ داری لی گئی،  مدینہ کی فلاحی ریاست  میں پیسہ نچلی سطح پرجاتاتھا، مدینہ کی فلاحی ریاست میں قانون کی حکمرانی تھی۔

وزیراعظم نے کہاکہ شوکت خانم بنانےکاسوچاتوکہاگیا 3 ماہ میں اسپتال بندہوجائےگا، شوکت خانم میں غریبوں کےعلاج پر10 ارب خرچ ہوتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امیراورغریب کوعلاج کی سہولت فراہم کررہےہیں، پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتےہیں، پاکستان جس مقصد کیلئے بنا اس کا کسی نے سوچا ہی  نہیں تھا، کسی نےکہاایشین ٹائیگربنادیں گے، پاکستان ایک مقصد کیلئےبناتھا۔

عمران خان نے کہا کہ میانوالی سےلوگ علاج کیلئےاسلام آباد آتے تھے، ضلعی سطح پر سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرزنہیں تھے، سسٹم ایلیٹ کیلئےبن چکا، پیسے ہو نگے تو علاج ہوگا،غریب سرکاری اسپتال اورامیرنجی اسپتالوں میں علاج کراتےتھے، سرکاری اسپتال آہستہ آہستہ تباہ ہوتےہوئےدیکھے۔

وزیراعظم نے کہاکہ برطانیہ کے ہیلتھ سسٹم کوسب سےاچھا سمجھاجاتاہے، برطانیہ میں کوئی بھی شخص سرکاری اسپتال میں مفت علاج کراسکتاہے، صحت کارڈ سےنجی اسپتالوں میں بھی مفت علاج کراسکتےہیں۔

Advertisement

عمران خان نے مزید کہاکہ صحت کارڈ سے ہرخاندان 10 لاکھ تک کامفت علاج کرا سکتا ہے، صحت  کارڈ پروفاقی اورصوبائی حکومتوں نےبہت بڑاقدم اٹھایا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر