Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کی پاکستان سپر لیگ7 کے آغاز پر کھلاڑیوں کو مبارکباد

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب کی پاکستان سپر لیگ7 کے آغاز پر کھلاڑیوں کو مبارکباد
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پاکستان سپر لیگ7 کے آغاز پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

عثمان بزدارنے پاکستان سپر لیگ 7 میں شریک تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اورملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام میچ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں ، امید ہے کہ شائقین کو کرکٹ کے شاندار میچ دیکھنے کو ملیں گے ، میچز سے شائقین کرکٹ کو بہترین تفریح کا موقع ملے گا اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ7 کے انعقاد سے دنیا کو یہ پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ، پاکستان کے عوام کھیلوں بالخصوص کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے اہم پیغام سامنے آیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) رمیز راجہ وزیر اعظم کے پاس جاتے ہیں۔

اس کے بعد وزیر اعظم چیئر پی سی بی کے ہمراہ کہتے ہیں کہ میں پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کو اوپن کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری کو کراچی  میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ سے ہوگا۔

27 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر