سندھ حکومت نے اومیکرون ویرینٹ پھیلاؤ روکنے کے لیے نئے احکامات جاری کردیے۔
کورونا کی پانچویں لہرکے باعث سندھ سیکریٹریٹ میں آنے والوں کے لئے ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ بلاوجہ آنے والوں پر پابندی عائد ہوگی، سندھ سیکریٹریٹ میں بغیر ماسک داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔
جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں کام کرنے والے افسران اور عملے کو نئی ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں تعینات عملہ اور افسران ماسک لازمی پہنیں، افسران اور عملے کو بغیر ماسک سندھ سیکریٹریٹ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
کورونا ایس او پی کے تحت سماجی فاصلہ رکھ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے پھیلاؤ اور کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے بھی اوقات کار اور سرگرمیوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفتری اوقات میں تبدیلی اور ضروری عملے کو بلانے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق سیکریٹریٹ کا آفس ٹائم صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہو گا، اسمبلی اجلاس جاری رہنے کی صورت میں عملہ سیکریٹریٹ میں موجود رہے گا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ ضروری عملے کو بلوانے کا فیصلہ برانچ، ونگ یا ڈائریکٹوریٹ کا انچارج افسر کرے گا،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے تمام عملے کو مراسلے کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فون کال، وٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے رابطے میں رہیں۔
مراسلے کے متن کے مطابق سیکریٹریٹ کو ضرورت پڑنے پر آدھے گھنٹے کے نوٹس پر عملے کو آفس طلب کیا جا سکتا ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں عملے کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنی ٹیسٹ کی رپورٹ قومی اسمبلی کے شعبہ عملہ میں متعلقہ افسران کے پاس جمع کریں۔
مراسلے میں سیکریٹریٹ کے عملے کو آفس کے دوران ماسک پہننے، ہاتھ نہ ملانے اور ایک دوسرے سے سماجی فیصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ضروری عملے کو آفس لانے اور لے جانے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا ٹرانسپورٹ سیل نئے پلان کے مطابق ٹرانسپورٹ سروس جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
