Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول سستا کرنے کا حل ڈھونڈ لیا گیا

Now Reading:

پیٹرول سستا کرنے کا حل ڈھونڈ لیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں سے نمٹنے اور عوام کو سہولت پہنچانے کے لیے جہاں دنیا بھر کے ممالک مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں، وہیں پاکستانی حکمراں آئی ایم ایف کے اشاروں پر صرف پیٹرولیم ہی نہیں بلکہ روز مرہ استعمال کی اشیا کو بھی عوام کی پہنچ سے دور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 148 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 145 روپے اور مٹی کا تیل 117 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

ہر 15 دن میں پیٹرول کی قیمت تواتر سے بڑھائی جارہی ہے اور اس میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا، نہ ہی حکومت کوئی اقدام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایک طرف جہاں پاکستان کی موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی کے دلدل میں دھنسائے جارہی ہے، وہیں جاپانی حکومت نے اپنے عوام کو سہولت دینے کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔

جاپان کے وزیر صنعت کویچی ہاگیوڈا نے منگل کو کہا کہ حکومت پہلی بار اپنے تیل کی صنعت کے سبسڈی پروگرام کو نافذ کرے گی، جس کا مقصد تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد اس ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنا ہے۔

Advertisement

ہاگیوڈا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کی اوسط ریگولر پیٹرول کی خوردہ قیمت پیر تک 170.2 ین فی لیٹر تھی، جو 13 سالوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور نومبر میں متعارف کرائی گئی سبسڈی اسکیم کو شروع کرنے کے لیے درکار 170 ین کی حد سے اوپر ہے۔

پروگرام کے تحت، تیل کے 29 تقسیم کاروں اور درآمد کنندگان کو جمعرات سے شروع ہونے والے ہفتے کے لیے 3.4 ین فی لیٹر کی سبسڈی دی جائے گی، جس کا مقصد انہیں پیٹرول، ڈیزل آئل، مٹی کے تیل اور ایندھن کے تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ روکنا ہے۔

 وزارت پیٹرولیم کی جانب سے کہا گیا کہ “جہاں تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعلق ہے، علاقائی فرق دیکھا گیا ہے، لیکن میں توقع کرتا ہوں کہ یہ پروگرام تھوک قیمتوں میں اضافے کو دبائے گا اور ہر علاقے میں قیمتوں میں مزید تیزی سے اضافے کو روکے گا۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر