اجلاس میں مہمند ڈیم اور دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی قائم کردہ ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہمند ڈیم اور دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کے ارکان اور واپڈا کے سینئر آفیسرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ مزمل حسین کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیرکیلئے عملدرآمد کمیٹی بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔
کووڈ19 کے باوجود دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز پر تعمیراتی سرگرمیاں رات دِن جاری ہیں۔
مہمند ڈیم کی 13 جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم کی 10 سائٹس پر بیک وقت تعمیراتی کام جاری ہے۔ عملدرآمد کمیٹی کو دونوں منصوبوں کے لئے فنڈز کی ضروریات اور فراہمی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
علاوہ ازیں، دونوں منصوبوں پر پیش رفت اور ایشوز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
