Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: میرا تھون 2022 کے انعقاد کا فیصلہ، شرکت کے لئے ویکسی نیشن ناگزیر قرار

Now Reading:

کراچی: میرا تھون 2022 کے انعقاد کا فیصلہ، شرکت کے لئے ویکسی نیشن ناگزیر قرار

کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں میرا تھون 2022 کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔

میراتھون میں حصہ لینے کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق میراتھون کے لئے انتظامیہ نے رجسٹریشن اگلے تین روز میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میراتھون میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو کہ خوش آئند ہے۔ میرا تھون 13 فروری کوکراچی میں قائم معین خان اکیڈمی ڈیفنس سے شروع ہو گی، جبکہ اختتام بھی یہیں ہوگا۔

میراتھون میں مرد رنرز کے لئے دس کلومیٹر، خواتین کے لئے ساڑھے چھ کلو میٹر روٹ مقررکیا گیا ہے، ممتاز شخصیات، کھیل کے ہیروز، شہری اور پروفیشنل رنرز حصہ لیں گے۔

Advertisement

کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا تھا کہ شہری زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کرا کر میراتھون میں بھرپور حصہ لیں، میراتھون کی رجسٹریشن ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر کی جا سکے گی۔

علاوہ ازیں، میراتھون کے انعقاد کو سول سوسائٹی نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرز کے پروگرامات شہر کا امیج بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر