Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کا فائدہ اسی میں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک صفحے پر ہوں، شیخ رشید

Now Reading:

ملک کا فائدہ اسی میں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک صفحے پر ہوں، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہےکہ عمران خان اور فوجی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں اور ملک کا فائدہ بھی اسی میں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک ہی صفحے پر ہوں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ فوجی قیادت کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی، چھوٹے چھوٹے اختلاف تو ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی سوچ اور رائے میں فرق تو ہو سکتا ہے مگر ایسا نہیں کہ وہ ایک صفحے پر نہ ہوں۔

واضح رہےکہ شیخ رشید نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ عمران خان کے سر پر اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے اور پھر یہ بھی کہا کہ ان سے یہ بیان واپس لینے کا کہا گیا۔

انہوں نے اپنے اس بیان سے متعلق بتایاکہ وہ اب بھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور یہ کہ انھیں اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ سول حکومت میں سے ایک شخص نے کہا کہ وہ بیان واپس لیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کا نام نہیں لیا مگر میرا مطلب یہی تھا کہ حکومت اور اداروں کی پالیسیاں ایک ہی صفحے پر ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر