Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویکسین نہ لگوانے والے جوکووچ اب دبئی ٹورنامنٹ کھیلیں گے

Now Reading:

ویکسین نہ لگوانے والے جوکووچ اب دبئی ٹورنامنٹ کھیلیں گے
Paris Masters: Novak Djokovic reaches in final

عالمی نمبر ون سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اب دبئی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی ویکسین نہ لگوانے والے سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اب اے ٹی پی دبئی ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے جو کہ 21 فروری تا 26 فروری تک دبئی میں کھیلی جائے گی۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اسپورٹس جرنلسٹ کی جانب سے دبئی میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں جوکووچ کا بھی نام درج ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس فہرست کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ نوواک جوکووچ اگلے ماہ دبئی میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب جوکووچ کی نئے قوانین کے بعد فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے کیونکہ فرانسیسی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ فرانس میں کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

Advertisement

فرانسیسی وزارت کھیل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فرانسیسی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ نئے ویکسین پاس کا اطلاق تاحکم ثانی کھلاڑیوں اور رضاکاروں سے لے کر بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد پر ہو گا۔

واضح رہے کہ نوواک جوکووچ کو گذشتہ دنوں کورونا ویکسین نہ لگوانے کی بنیاد پر آسٹریلین اوپن میں شرکت سے روک دیا تھا جبکہ انہیں آسٹریلیا سے بھی ملک بدر کردیا گیا تھا۔

انہوں نے خود کو طبی بنیادوں پر ویکسین سے استشنی قرار دیا تھا جبکہ اجازت نہ ملنے پر انہوں نے عدالت سے بھی رجوع کیا لیکن انہیں کامیابی نہ مل سکی اور دونوں مرتبہ عدالت نے ان کی درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

بعد ازاں جوکووچ آسٹریلیا سے ملک بدر ہونے کے بعد واپس اپنے ملک پنچ گئے تھے جبکہ اس موقع پر ان کی فینز کی جانب ان کا بھرپور استقبال کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر