اگر فیس بک عام افراد کا پلیٹ فارم ہے تو لِنکڈ ان پیشہ ورانہ فیس بک ہے جہاں مختلف شعبوں کے ماہرین ایک دوسرے سے روابط بڑھاتے ہیں۔ اب لنکڈ ان نے کہا ہے کہ گزشتہ برس اس کی سرگرمیوں میں قابلِ قدر اضافہ ہوا ہے اور اشتہارات کی آمدنی ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
یوٹیوب اور ٹویٹر کے بعد لنکڈ ان نے بھی گزشتہ برس کی ترقیاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ اس کی پہلی سہ ماہی میں آمدنی میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جس کی مالیت ایک ارب ڈالر ہے جبکہ اسی پلیٹ فارم سے ماہرین کو ریکارڈ ملازمتیں بھی ملی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملازمت کی مارکیٹ اور آجرواجیر کے نئے طریقے سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح خریدار اور بیوپاریوں کے رحجان او انداز بھی تیزی سے تبدیل ہوئے ہیں جس کی وجہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور خود کورونا وبا ہے۔ لیکن لنکڈ ان نے کہا ہے کہ ان تمام تیزرفتار تبدیلیوں کو اس نے محسوس کیا اور اپنے پلیٹ فارم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھا۔ اسے وہ اپنی اہم کامیابی تصور کرتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق سیلز سلوشن بزنس میں بھی تیزرفتار ترقی ہوئی ہےاور ایک ارب ڈالر کا ہدف ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔ واضح رہے کہ لنکڈ ان مائیکروسوفٹ کی ملکیت ہے جس پر روزگار اور مہارت کے تبادلے کی 24 ہزار آن لائن تقریبات بھی منعقد ہوئی ہیں۔
گزشتہ برس اسی پلیٹ فارم پر 30 لاکھ ایسے فری لانسر اپنے اپنے شعبوں کے اداروں سے منسلک ہوئے اور انہوں نے آن لائن کام کیا ۔ 2016 میں لنکڈ ان کے کل اراکین 43 کروڑ تھے جو اب بڑھ کر 81 کروڑ ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

