گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے سیاحتی مقامات کی وجہ سے پوری دنیا میں خاص مقام رکھتا ہے۔
گورنر عمران اسماعیل سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں دو ملاقات میں طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ کے لیے آذربائیجان کے سفیر کے کردار کو سراہا۔
آذربائیجان کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
ملاقات میں توانائی، آئی ٹی اور سیاحت سمیت مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات تعظیم اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔
دوسری جانب آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور تعاون مستقل طور پر فروغ پا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
