جرمنی نے یوکرائن کو روس کے ممکنہ حملے کی صورت میں دفاع کے لیے اسلحہ مہیا کرنے سے تو انکار کر دیا ہے لیکن پانچ ہزار ہیلمٹ دینے کی پیشکش البتہ ضرور کردی ہے۔
یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمترو کلیبا نے جرمنی کی طرف سے ہتھیار نہ دینے کی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حوصلہ افزائی بند کردے۔

لیکن جرمنی کے وزیرِ انصاف کرسٹین لیمریچٹ کا کہنا ہے کہ جرمنی کی طرف سے یوکرائن کو ہیلمٹ دینا ایک واضح اشارہ ہوگا کہ جرمنی یوکرائن کے ساتھ کھڑا ہے۔
دوسری جانب یوکرائن کے دارالحکومت کیف کے میئر وٹالی کلیچکو کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کی پیشکش نے انہیں حیران کر دیا ہے۔ اُنہوں نے جرمنی کی پیشکش کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاید جرمنی کی اگلی پیشکش تکیے ہوں گے۔

کیف کے میئر وٹالی کلیچکو نے کہا کہ جرمنی یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ ہمارا سامنا ایک ایسی روسی فوج سے ہے جس کے پاس انتہائی جدید ہتھیار ہیں اور وہ کسی وقت بھی یوکرائن پر حملہ آور ہوسکتی ہے۔
یوکرائن کو پچاس ہزار ہیلمٹ دینے کی پیشکش کا خود جرمنی میں بھی مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ ایک ایسی میم کو شیئر کر رہے ہیں جس میں ایک سائیکلسٹ کہتا ہے کہ یہ ہیلمٹ دیکھنے میں تو بیکار لگتا ہے لیکن یہ میری زندگی بچا سکتا ہے۔

روس نے ایک لاکھ کے قریب فوجی یوکرائن کی سرحد پر لا کھڑے کیے ہیں اور یورپ میں ایک بڑی جنگ چھڑنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔
یوکرائن نے مغربی اتحادیوں سے ہتھیار دینے کی ایپل کی تھی جس پر امریکا، برطانیہ اور بالٹک ریاستوں نے یوکرائن کو اینٹی ٹینک اور اینٹی ایئرکرافٹ میزائل دینے کا اعلان کیا ہے مگر جرمنی نے یہ کہہ کر یوکرائن کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے کہ اِس سے تنازع میں اور شدت پیدا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
