Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچپن محرومیاں اور صدمے برداشت کرتے گزارا ہے، عائشہ عمر

Now Reading:

بچپن محرومیاں اور صدمے برداشت کرتے گزارا ہے، عائشہ عمر
عائشہ عمر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت اور ماڈل عائشہ عمر نے اپنے زندگی  میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے  بتایا ہے۔

 حال ہی میں فیشن ماڈل عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ماضی، بچپن، کیریئر اور کامیابیوں کے متعلق بات کی ہے۔

انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے عائشہ عر نے بتایا ہے کہ میں نے اپنا سارا بچپن محرومیوں کے ساتھ صدمے برداشت کرتے ہوئے گزارا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ یہ محرومیاں اور پچپن میں ملنے والے صدموں نے آج مجھے کسی قابل بنایا ہے کیونکہ میں ان سب چیزوں کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتی تھی۔

 عائشہ عمر نے اپنی ابتدائی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 2 سال کی تھیں تو ان کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا اور اس وقت ہماری کبھی کسی نے مدد نہیں کی تھی۔

Advertisement

 انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے ہماری اکیلے پرورش کی تھی لیکن ہمارے معاشی حالات بہت خراب تھے ۔

انہوں نے بتایا یں اس وقت یہ سوچتی تھی کہ آخر میں کیوں اچھے کپڑے اور اچھی زندگی نہیں گزار سکتی ہوں لیکن آج میں بہت اچھی اور بہترین زندگی گزارنے کے لائق ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تو انہوں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا ، وقت پر پیسے نہیں ملتے تھے اور دیگر مسائل بھی در پیش تھے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ مں بہت کم عمری میں زیادتی کا شکار ہوئی تھی اور اس وقت مجھے اپنے جن دوستوں کی ضرورت تھی وہی  میرے پاس نہیں تھے اور نا کسی نے میرا ساتھ دیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ چیزیں دراصل میرے لیے بہت تکلیف دہ ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ ہر چیز سے سیکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ و فیشن ماڈل عائشہ عمر نے انڈسٹری میں سال 2000 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور آج وہ اس انڈسٹری میں ایک کامیاب خاتون کے طور پر موجود ہیں۔

Advertisement

 انہوں نے اپنی پڑھائی اسکالرشپ کی مدد سے مکمل کی ہے اور وہ آج ایک بااعتماد خاتون کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر