
بھارت کے انتہا پسند ہندؤں نے ایک اسکول میں بچوں کے نماز پڑھنے کی اجازت دینے پر ہیڈ مسٹریس کو معطل کرا دیا۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے کولار ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں گزشتہ جمعے کو پیش آیا تھا ، جہاں اسکول کی ہیڈ مسٹریس نے مسلمان بچوں کو جمعے کی نماز پڑھنے کی اجازت دی۔
انتہا پسند ہندو تنظیموں نے اس واقعہ پر احتجاج کیا اور تنظیموں کے کارکن کنڑماڈل اسکول میں گھس گئے ، اور ہیڈ مسٹریس اوما دیوی پر تشدد کرنے کی کوشش کی۔
ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اسکول پہنچ گئے اور ہیڈ مسٹریس کو ان جنونی ہندوؤں سے بچایا۔ ایجوکیشن آفیسر نے بھی اسکول کا دورہ کیا۔
سرکاری اسکولوں کی بی ای او راجیشوری دیوی نے میڈیا کو بتایا ہم نے تحقیقات کے لئے چار رکنی ٹیم اسکول بھیجی تھی۔ ٹیم کی تحقیقات کے مطابق ہیڈ مسٹریس اوما دیوی نے مسلمان بچوں کو اسکول کے احاطے میں جمعے کی نماز پڑھنے کی اجازت دی۔
راجیشوری دیوی نے کہا کہ اسکول ہیڈ مسٹریس کی یہ ایک غلطی ہے جس پر ہم نے اسے فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 21 جنوری کو پیش آیا تھا۔
ایجوکیشن آفیسر نے مزید کہا کہ اسکول کے مسلمان طلباء کو بریک کے دوران نماز ادا کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ، لیکن اس کے لئے وہ اسکول سے قریب مساجد میں نماز ادا کرتے ہیں۔
راجیشوری دیوی نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں میں مذہبی عبادت کا کوئی ویژن نہیں ہے اس لئے ہیڈ مسٹریس کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News