Advertisement
Advertisement
Advertisement

امن دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

امن دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کیچ بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کی جرات اور بہادری کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ، وطن عزیز کے تحفظ کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے ، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شہداء کے لواحقین اور اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Advertisement

واضح رہےکہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس میں 10 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ کئی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر