Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر  آسٹریلیا کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست

Now Reading:

پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر  آسٹریلیا کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست

آسٹریلیا نے انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان  کو 119 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈکپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں  7 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لئے 277 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے تیگیو ویلی 71 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین  رہے،کیمپبیل کیلاوے 47،کورے ملر 64،ولیم سالزمان 25 جبکہ  کپتان کوپر کونولے نے 33 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے 3 شکار کیے،اویس علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ  ذیشان زمیر اور مہران ممتاز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم   157 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے  مہران ممتاز 29 رنز  بنا کر نمایں بلے باز رہے،عبدالفصیح 28،احمد خان 19 جبکہ کپتان قاسم اکرم  صرف 9 رنز بنا سکے۔

پاکستان کے 4 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ولیم سالزمان  نے 3 ٹوم وٹنے اور جیک سنفیلڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیک نسبٹ اور ایڈن کاہل نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

آسٹریلوی ٹیم گروپ اسٹیج میں تین میں سے دو میچز میں فتحیاب ہوئی تھی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آسٹریلیا نے  سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ دوسرے سپر لیگ کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

دوسرے سپر لیگ کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق کل شام چھ بجے مدمقابل آئیں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
پاک-بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت وارننگ، 30 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ
پاکستان بھارت آمنے سامنے ! جنگ مئی کے بعدکرکٹ کا میدان جنگ آج سجے گا
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر