Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ عام انتخابات کب ہوں گے؟ گورنر پنجاب نے بڑی بات کردی

Now Reading:

آئندہ عام انتخابات کب ہوں گے؟ گورنر پنجاب نے بڑی بات کردی

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ عام انتخابات وقت سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہونگے ناکامی اپوزیشن کا مقدر ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جنوبی پنجاب کے ورکرز کے اعزاز میں ناشتہ کروایا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار سے کوئی نہیں نکال سکتا وہ 2023تک وزیر اعظم رہیں گے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کسی سے بلیک میل ہونیوالے لیڈر نہیں، اپوزیشن جماعتیں تقسیم ہیں انکے احتجاجی مارچ بھی سیاسی مشہوری کیلئے ہوں گے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عام انتخابات وقت سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہونگے ناکامی اپوزیشن کا مقدر ہے، اپوزیشن سڑکوں پرآنے کی بجائے الیکشن کا صبر وتحمل سے انتظار کر ے۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن کو ہمیشہ شکست اور حکومت کامیاب ہوتی ہے، موجودہ حکومت ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا چاہتی ہے۔

Advertisement

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر رہی ہے۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کارکنوں جیسی طاقت کسی اور سیاسی جماعت کے پاس نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین تر جیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر