Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لے گی‘

Now Reading:

’پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لے گی‘

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لے گی۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود سے پارٹی رہنماؤں، وزراء، ایم این اے اور ایم پی ایز کی ملاقات ہوئی جس میں پارٹی تنظیم کو پنجاب میں فعال اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن پر بھی رہنماؤں نے اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

شفقت محمود نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لے گی، الیکشن میں پارٹی کے فعال اور مضبوط کارکنوں کو حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی پر قابوپانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان ایسی پالیسیوں پر کام کررہے ہیں جس سے غریبوں کو ریلیف ملے۔

Advertisement

شفقت محمود نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو ہر میدان میں شکست دی، اپوزیشن کے جھوٹ کا چورن اب بکنے والا نہیں۔

ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے رضانصراللہ، صوبائی وزیر اعجازعالم آگسٹن، ایم پی ایز سعدیہ سہیل، ثانیہ کامران، ممنون حسین تارڑ، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے سینئر رہنماء وسابقہ جنرل سیکرٹریز سنٹرل پنجاب شعیب صدیقی اورعلی امتیازوڑائچ، غلام محی الدین دیوان، چیئرمین واسا شیخ امتیاز شامل تھے۔

اس کے علاوہ حافظ عبیداللہ، معظم وٹو، اظہر مشوانی، گوجرانوالہ سے این اے 80 سے ٹکٹ ہولڈرمیاں طارق محمود، سیدعدنان جمیل، کامران آفیشل سوشل میڈیا، یوتھ رہنماء منیب وارث، دانیال باجوہ بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر