Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوگ بدلتا کراچی دیکھ رہے ہیں، مرتضی وہاب

Now Reading:

لوگ بدلتا کراچی دیکھ رہے ہیں، مرتضی وہاب
مرتضیٰ

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لوگ بدلتا کراچی دیکھ رہے ہیں۔

مرتضی وہاب نے فیڈرل بی ایریا میں واقع سر سید پارک کا دورہ کیا اور سر سید پارک میں میری گولڈ اینڈ پلانٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کے ایم سی کا مشہور زمانہ پارک ہے، ایک بار پھر پارکس کے دروازے شہریوں کے لئے کھولے گئے ہیں، باغبان کمیٹیاں کھولی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تباہ حال پارکس کو بحال کیا جارہا ہے، علاقعے کے لوگوں کے لئے یہ کام کیا گیا ہے، پہلے برنس گارڈن، بارہ دری میں بھی میری گولڈ فیسٹیول کا کام کیا گیا ہے، کے ایم سی نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے اور جلد ایک اور پارک کراچی کے لئے کھولا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بارہ دری میں بھی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور جلد عوام کے لئے یہاں بھی کام مکمل کر کے کھولا جائے گا، ضلع وسطی میں سر سید پارک کے ایم سی کا مشہور پارک ہے، کے ایم سی نے ایک بار پھر پارکس کو شہریوں کے لئے کھولا ہے۔

Advertisement

مرتضی وہاب نے کہا کہ باغبان کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ شہری بھی پارکس کی بہتری میں کردار ادا کرے، مقامی آبادیوں کے لئے ایک پرفضا مقام ہے، گیندے کے پھول کا فیسٹیول کے لئے کوئی نئے اخراجات نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ باغ جناح پارک بارہ دری کو جلد عوام کے لئے کھولا جائے گا، شہری بھی پارک کی بہتری کیلئے ساتھ دیں، کڈنی ہل پارک میں ڈیڈھ لاکھ پودے لگائے گئے ہیں، کڈنی ہل پارک پر عوام کو مزید تفریح کے مواقع دیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی کے ایم سی کے افسران کام کر رہے ہیں، کے ایم سی افسران اسی اختیارات میں کام کر رہے ہیں، لوگ بدلتا کراچی دیکھ رہے ہیں، 80 کروڑ روپے کی لاگت سے مچھلی چوک کے روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔

 مرتضی وہاب نے کہا کہ ہاکس بے شہریوں کے لئے تفریح کا مقام ہے 30 جون تک روڈ کا کام مکمل ہوگا، باغ ابن قاسم میں فش ایکویریم کو بھی کھول رہے ہیں، مائی کلاچی روڈ کی تزئین وآرائش کرنے جارہے ہیں، کراچی کے پرانے برجز کو بہتر کرنے جارہے ہیں۔

  ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کی سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں، ضلع وسطی اور ضلع ویسٹ کی 22 سڑکوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈر کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر