Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی اکثریت والوں کا منہ اور انکا قانون کالا ہوگیا، فیصل سبزواری

Now Reading:

جعلی اکثریت والوں کا منہ اور انکا قانون کالا ہوگیا، فیصل سبزواری
فیصل سبزواری

رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ جعلی اکثریت والوں کا منہ اور انکا قانون کالا ہوگیا۔

فیصل سبزواری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جعلی اکثریت کی بنیاد پر آئین سے متصادم قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا، جعلی اکثریت والوں کا منہ اور انکا قانون کالا ہوگیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں تعصب کی جو فصل بوئی وہ ہم کاٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صداقت حسین کو بےدردی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملک میں ایک پتا بھی گرے تو بلاول کا ٹوئٹ آجاتا ہے، جو کچھ ہوا بلاول کی پالیسی کے تحت ہوا، ہم اپنی آواز بلند اور احتجاج کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالے بلدیاتی قانون کے خلاف مائیں، بہنیں احتجاج کر رہی ہیں، خواتین آنسو گیس، لاٹھی چارج تعصب کے سامنے ڈٹی رہیں، ہماری ماؤں بہنوں کی طرف بڑھو گے تو میں بھی ڈنڈا اٹھاؤں گا۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ بلدیاتی قانون نے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں انکو آگ لگتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر