
چین نے روس کے ساتھ مل کر 2035 تک چاند پر تحقیقی اسٹیشن بنانے کی تصدیق کر دی۔ بنایا جانے والا یہ اسٹیشن ناسا کے لونر گیٹ وے کے حریف کے مقابلے پر بنایا جائے گا۔
انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن(ILRS) کے منصوبوں کے متعلق تصدیق جمعے کے روز چین کی قومی اسپیس ایجنسی کے حکام کی جانب سے آئی۔
ایجنسی کے ڈپٹی ڈٓائریکٹر نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ روس اور چین اس تحقیق ادارے کا بنیادی انفرااسٹرکچر 2035 تک مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
یہ تحقیق ادارہ ناسا کے لونر گیٹ وے کا حریف ہوگا جو امریکی خلائی ادارے ایجنسی کے آئندہ آرٹِمس پروگرام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تاہم، ناسا کا لونر گیٹ وے صرف چاند کے گرد گردش کرے گا جبکہ ILRSکا ایک آربِٹر بھی ہوگا اور چاند کی سطح پر ایک بیس بھی ہوگی۔
بلومبرگ کوئینٹ رپورٹس کے مطابق چین اور روس کا اگلا قدم انفرااسٹرکچر کی تعمیر ہوگی جن میں چاند کی بیس پر توانائی، مواصلات اور لائف سپورٹ کے لیے سسٹمز شامل ہیں۔
یہ پروجیکٹ دیگر ممالک کی شمولیت کے لیے کُھلا ہوگا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے جمعے کو کہا کہ ہم بین الاقوامی ساتھیوں کی بڑے پیمانے پر شرکت کو خوش آمدید کہیں گے۔
اس سے قبل ماسکو اور بیجنگ کے حکام نے مارچ 2021 میں پروجیکٹ کو لانچ کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
ایم او یو کے مطابق بیس کو کثیر الجہت اور کثیر المقاصد تحقیقی عمل کے لیے بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News