Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7 کے میچز کے دوران ننھے شائقین کا احتجاج، ویڈیو وائرل

Now Reading:

پی ایس ایل 7 کے میچز کے دوران ننھے شائقین کا احتجاج، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7

نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے میچز کے دوران ننھے شائقین کرکٹ کے احتجاج کی ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے سنسنی خیز میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہیں جہاں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دی جب کہ گزشتہ روز پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو زیر کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل 7 کے میچز کے دوران تماشائی بھی بھرپور انجوائے کرتے ہوئے دکھائی دیے تاہم نیشنل اسٹیڈیم کے باہر کرکٹ کے ننھے دیوانے احتجاج کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

بچوں کی جانب سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گراؤنڈ کے اندر داخل نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئےدکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 5 بچے نیشنل اسیٹیڈیم کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں اور ویڈیو بنانے والے شخص سے کہہ رہے ہیں کہ ہماری شکایت حکام تک پہنچائیں کہ ہمیں اندر نہیں جانے دیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں ایک بچے نے کہا کہ ہمیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا کہ کورونا ویکسین لگواکر آنی ہے، ہمیں ٹکٹ دے دیے اور اب کہہ رہے ہیں کہ ویکسین نہیں لگوائی اس لیے اندر نہیں جاسکتے جب کہ ہمیں ٹکٹ کے پیسے بھی واپس نہیں کیے جارہے ہیں۔

ویڈیو میں ایک اور بچے نے کہا کہ آپ ہماری ویڈیو اپ لوڈ کرکے وائرل کروائیں تاکہ ہمیں میچ دیکھنے کی اجازت مل سکے یا پھر ہمارے پیسے واپس مل جائیں۔

Advertisement

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بچوں کے احتجاج کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں جب کہ ایک صارف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ بھی شیئر کی۔ ٹوئٹ میں پی سی بی نے اعلان کیا کہ وہ 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے خریدے گئے  تمام ٹکٹ کے پیسے واپس کردیں گے۔

ایک صارف نے لکھا ’’ان بچوں نے فری میں ویکسین نہیں لگوانی اور پیسے دیکر میچ دیکھنے پہنچ گئے ، ان کے والدین کو 69 توپوں کی سلامی دینی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر