
شیخوپورہ میں سات سالہ اغوا ہونے والی بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او احسن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کا عمل جاری ہو گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شرقپور میں اغواء کے بعد سات سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
انہوں نے آر پی شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، ان کا کہنا تھا کہ سفاک ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ کو بچی کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرینس کے تحت اقدامات کئے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News