Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلائی ادارے اسپیس ایکس کا بے قابو راکٹ فالکن 9 چاند سے ٹکرائے گا

Now Reading:

خلائی ادارے اسپیس ایکس کا بے قابو راکٹ فالکن 9 چاند سے ٹکرائے گا

امریکی نجی خلائی ادارے اسپیس ایکس کا ایک راکٹ فالکن نائن جسے 2015ء میں موسمیاتی سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کی غرض سے خلا میں بھیجا گیا تھا، 4 مارچ کو چاند سے ٹکرانے والا ہے۔

یہ راکٹ، کار ساز کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی خلائی تجرباتی کمپنی اسپیس ایکس کی ملکیت ہے جو انسانوں کو دوسرے سیاروں تک لے جانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

اسپیس ایکس کی ٹیم کے رکن اور ماہر فلکیات جوناتھن میکڈوول نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا، مشن کی تکمیل کے بعد فالکن نائن راکٹ میں اتنا ایندھن نہیں بچا تھا کہ وہ واپس زمین پر پہنچ سکے۔

پروفیسر جوناتھن میکڈوول کے مطابق یہ 4 ٹن وزنی دھات کا ایک ٹینک ہے جو 5 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک چٹان سے ٹکرائے گا جس سے ایک چھوٹا سا مصنوعی گڑھا بن جائے گا۔

Advertisement

2015ء سے زمین، چاند اور سورج کی مختلف کشش ثقل اس راکٹ کو کئی سمتوں میں کھینچ چکی ہیں جس کی وجہ سے اس کا راستہ گڈمڈ ہوگیا۔

پروفیسر جوناتھن میکڈوول کہتے ہیں ابھی تک تو خلا میں پھیلے ہوئے کوڑے کرکٹ سے کوئی خطرہ نہیں لیکن مستقبل میں ہوسکتا ہے اگر چاند پر بستیاں قائم ہوتی ہیں تو ہمیں خلائی کوڑے کرکٹ کے بارے میں معلومات کی ضرورت ہوگی۔

پروفیسر جوناتھن میکڈوول نے کہا کہ ابھی خلا میں کچرے کی مقدار زیادہ نہیں لیکن ہمیں اس وقت تک انتظار نہیں کرنا چاہیے جب یہ ایک مسئلے کی شکل اختیار کرلے۔

فالکن نائن راکٹ کشش ثقل کے اصول کے تحت چاند کی جانب بڑھتا رہے گا اور 4 مارچ کو چاند سے ٹکرا کر پاش پاش ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر