Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

Now Reading:

کراچی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید میں کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کارروائی کے دوران 3 اسٹریٹ کرمنلز اور بیٹری لفٹر کو گرفتار کرکے  ملزموں سے دو پستول، چوری شدہ بیٹری، آٹو رکشہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں رینجرز اور پولیس نے سچل گوٹھ کی حدود سے اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Advertisement

 پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی تھانہ سچل گوٹھ کی حدود سے اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

 ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق 19 جنوری 2022 کو ملزم نے 8 سالہ بچے کو اغوا کر کے بچے کے والدین سے 2 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، بچے کے والد کی طرف سے شکایت موصول ہونے کے بعد پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت خان کو گرفتارکر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ نشاندہی پر اغوا ہونے والے بچے کو باحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر