
اوٹاوا: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ملک کو مسلمانوں کے لیے محفوظ ترین ملک بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، جسٹن ٹروڈو
ان خیالات کا اظہار کینیڈین وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا ناقابل یقین ہے۔ فل اسٹاپ، ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے اور کینیڈا میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے اپنی کمیونٹی کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔
Islamophobia is unacceptable. Full stop. We need to put an end to this hate and make our communities safer for Muslim Canadians. To help with that, we intend to appoint a Special Representative on combatting Islamophobia. More details here: https://t.co/sEiOYlLRaw
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) January 29, 2022
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ہم ایک خصوصی نمائندہ مقرر کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکومت کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے ہاؤسنگ کے وزیر احمد حسین نے وفاقی حکومت کی توجہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ تقرر کرنے کی جانب مبذول کروائی تھی۔
رپورٹ کے مطابق احمد حسین نے وفاقی حکومت سے کہا تھا کہ یہ تقرری کینیڈین حکومت کی نسل پرستی کے خلاف نئی حکمت عملی کا حصہ ہوگی۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال کینیڈین حکومت نے 29 جنوری کو کیوبک سٹی کی مسجد پر حملے اور اسلاموفوبیا کے خلاف کاروائی کی یاد کا قومی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔
رواں سال اس دہشت گردی کے واقع کی کینیڈا میں پانچویں سالگرہ منائی گئی ہے جس میں کینیڈین حکومت مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑی اور ان کی حمایت کرتی دکھائی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا روسی صدر سے رابطہ، اسلامو فوبیا سے متعلق بیان کا خیر مقدم
یاد رہے کہ کینیڈین حکومت نے جولائی 2021 میں اسلامو فابیا پر ایک ورچوئل نیشنل سمٹ کا انعقاد کیا تھا جبکہ خصوصی نمائندے کی تقرری سمٹ کے دوران پیش کی جانے والی سفارشات میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News