Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت سے ہندو یاتری سندھ کے سادھو بیلہ مندر پہنچ گئے

Now Reading:

بھارت سے ہندو یاتری سندھ کے سادھو بیلہ مندر پہنچ گئے
بھارت

بھارت کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 51یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سندھ کے شہر سکھر میں واقع  سادھو بیلہ مندر پہنچ گئے۔

اس موقع پر بھارت سے آنے والے یاتریوں کو شری سادھو بیلہ کمیٹی کے اراکین نے خوش آمدید کہا اور بھارتی یاتریوں کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی یاتریوں نے بابا بکھنڈی مہاراج کے مندر میں پوجااور پراتھنا کی جبکہ ہندو یاتریوں نے شری سادھو بیلہ کے تمام ذیلی مندروں میں پوجا بھی کی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی یاتریوں کی آمد پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

یاد رہے کہ کرتار  پور راہداری کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے 9 نومبر کو کیاتھا  جس میں سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق بھارتی کرکٹر و سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو اور مشہور بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے بھی شرکت کی تھی۔

Advertisement

کرتار پور راہداری کے مجوزہ معاہدے کے تحت بھارت سےہندو، سکھ، پارسی اور عیسائی برادری کے افراد سمیت کوئی بھی کرتارپور کوریڈور کے ذریعے بابا گرونانک نام لیوک کے نام پر گوردوارہ کرتارپور آسکتا ہے۔

Advertisement

معاہدے کے تحت روازنہ 5ہزار یاتری پاکستان آسکتے ہیں ، اگر گنجائش ہو تو تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے  جبکہ فی یاتری  20 ڈالر فیس رکھی گئی ہے۔

بھارت 10 روز پہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کرے گا،جس کے بعد پاکستانی حکام  فہرست کی تصدیق کریں گے جبکہ یاتریوں کی آمد سے4روزپہلے فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں 1000 سال پرانےمندر شیولا تیجا سنگھ کی مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد اسے بحال کر دیا گیاہے۔

ذرائع کے مطا بق اس مندر کی افتتاحی تقریب گزشتہ شب منعقد ہوئی,افتتاحی تقریب میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد شریک ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شیولہ تیجا انگھ کی مرمت 70 سال بعد ہوئی ہے جبکہ تقریب کا مقصد دنیا کو بتانا تھا کہ پاکستان اقلیت دوست ملک ہے، مندر کا ہندو رسم ورواج کے مطابق افتتاح کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر