
بھارت میں اقلیتوں کی دشمنوں میں سے ایک انتہا پسند ہندو جماعت شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اصلی ہندتوا ہوتا تو وہ مہاتما گاندھی کو نہیں بلکہ محمد علی جناح کو گولی مارتا۔
سنجے راوت نے دراصل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر تنقید کی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ایک ہندتوا وادی نے گاندھی جی کو گولی ماری تھی۔
واضح رہے کہ آج ہی کے دن یعنی 30 جنوری 1948 کو ناتھو رام گوڈسے نے مہاتما گاندھی کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
بھارتی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے راوت نے راہل گاندھی کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ، ’اگر کوئی اصلی ہندتوا وادی ہوتا توہ وہ محمد علی جناح کو گولی مارتا، گاندھی کو گولی کیوں مارتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جناح نے پاکستان کا مطالبہ کیا تھا، اگر ہمت تھی آپ میں اور آپ مرد تھے تو پاکستان کا مطالبہ کرنے والوں کو گولی مارتے، وہ حب الوطنی کا کام ہوتا۔
#WATCH Formation of Pakistan was Jinnah's demand. If there was a real 'Hindutvawadi', then he/she would've shot Jinnah, not Gandhi. Such an act would've been an act of patriotism. The world even today mourns Gandhi Ji's death: Sanjay Raut, Shiv Sena pic.twitter.com/f0uJUvUjRB
— ANI (@ANI) January 30, 2022
خیال رہے کہ رہے کہ اتوار کی صبح راہل گاندھی نے مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، ’ایک ہندتوا وادی نے گاندھی جی کو گولی ماری تھی۔ سب ہندتوا وادیوں کو لگتا ہے کہ گاندھی جی نہیں رہے۔ جہاں سچ ہے، وہاں آج بھی باپو زندہ ہیں!۔
حالیہ دنوں میں راہل گاندھی نے کئی بار ہندتوا وادی کا موضوع اٹھایا ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں راجستھان میں ایک ریلی کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ وہ لوگوں کو ہندو اور ہندتوا کے درمیان فرق بتانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ مہاتما گاندھی ہندو تھے، گوڈسے ہندتوا وادی۔ فرق کیا ہوتا ہے؟ فرق میں آپ کو بتاتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے ہندو سچ کو تلاش کرتا ہے۔ مر جائے، کٹ جائے، پس جائے، ہندو سچ کو تلاش کرتا ہے۔ اس کا راستہ ستیہ گرہ ہے۔ پوری زندگی وہ سچ کو تلاش کرنے میں نکال دیتا ہے۔
راہل گاندھی نے مزید کہا تھا کہ، جس طرح دو جسموں کی ایک ہی روح نہیں ہو سکتی، اسی طرح دو لفظوں کا ایک ہی مطلب نہیں ہو سکتا کیونکہ ہر لفظ کے الگ الگ معنی ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ملکی سیاست میں دو لفظوں کا ٹکراؤ ہے۔ دو مختلف الفاظ کے معنی مختلف ہیں۔ ایک لفظ ہندو دوسرا لفظ ہندتوا، یہ ایک چیز نہیں ہے۔ یہ دو مختلف الفاظ ہیں اور ان کا مطلب بالکل مختلف ہے۔ میں ہندو ہوں، لیکن ہندوتوا وادی نہیں ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News