
پوری دنیا گزشتہ 2 سال سے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی سماجی زندگیوں سے بہت دور ہوگئی ہے کیونکہ میل ملاپ سے کورونا کا شکار ہونے کے خطرات ہوتے ہیں۔
دفاتر سے بھی اس وائرس کا شکار ہونے سے چھٹی بہت ہی آسانی سے مل جاتی ہے کیونکہ اس بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد 14 روز قرنطینہ میں گزارنا شرط ہے لیکن لوگ اب اس بیماری کو بہانا بنا کر پیش کرتے ہیں اور چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک ایلی نامی ٹک ٹاک صارف نے اپنی اس حرکت سے متعلق ایک ویڈیو میں بتایا ہے۔
ایلی نے اپنی ویڈیو میں بتایا ہے کہ اس نے اپنی ماں کی کورونا کی رپورٹ جو کہ مثبت آئی تھی نام تبدیل کر کے اپنے باس کو بھیج دیں تاکہ آرام سے دوستوں کے ساتھ پارٹی کرے اور دن میں سکون سے اپنی نیند پوری کرے۔
دوستوں کے ساتھ پاڑتی کرتے دوران ایلی کو ایک میسج موصول ہوا جو کہ اس کے باس کا تھا اور باس نے پوچھا تھا کہ ’تم کہاں ہو؟‘۔
اس سوال کے جواب میں ایلی نے بتایا کہ ’میں اپنے گھر میں قرینطینہ میں ہو‘۔
باس نے ایلی کا جواب ملتے ہی اسے ایک اور میسج کیا اور اسے بتایا کہ اس کی دوستوں نے پارٹی کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جس میں ایلی بھی موجود ہے اور وہ یہ تمام تصاویر دیکھ چکا ہے۔
ایلی باس کا یہ میسج ملتے ہی بہت گھبرا جاتی ہے اور اس کا خیال ہے کہ اب اسے نوکری سے نکال دیا جائیگا۔
ایلی کی اس ویڈیو پر بہت سےصارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ لوگ بھی کورونا کا جھوٹا بہانہ کرنے کی وجہ سے اپنی نوکریاں گنوا بیتھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News