 
                                                                              کپل شرما، بھارت کے نامور کامیڈین، آرٹسٹ اور اداکار جن کا شمارفوربس انڈیا سیلیبریٹی لسٹ میں ٹاپ 100 کی لسٹ میں کیا جاتا ہے۔
ایک کنٹسٹنٹ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے آج کتنی جائیداد کے مالک ہیں اور یہ کتنا کمالیتے ہیں اس حوالے سے حیران کردینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔
کپل شرما 242 کروڑ روپے کی جائیداد کے مالک ہیں جبکہ ایک ماہ میں 3 کروڑ روپے تک کمالیتے ہیں جس کے مطابق ان کی سالانہ کمائی 36 کروڑ بنتی ہے۔
کپل شرما بھارتی ٹیلیویژن پر ایک شو بھی کرتے ہیں جس کا نام ’دی کپل شرما شو‘ ہے اور اس شو کے صرف ایک ایپیسوڈ کے لئے 40 سے 90 لاکھ روپے تک کا معاوضہ طلب کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں ایک برانڈ کی تشہیر کے لئے کپل شرما 1 کروڑ کا معاوضہ طلب کرتے ہیں جبکہ کپل شرما کی ملک بھر میں کئی رئیل پراپرٹیز بھی ہیں۔
کپل شرما ممبئی کے پرتعیش علاقے میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے گھر کی قیمت 8 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اور ان کے پاس کئی لکثری گاڑیاں بھی موجود ہیں جن میں رینج روور ایوکیو” ، والوو ایکس سی 90، مرسیڈیز بینز ایس ڈی فور اور ایک کسٹمائزڈ وینٹی وین شامل ہیں ۔
خیال رہے کہ ان دنوں کپل شرما نیٹ فلیکس پر اپنا ایک شو بھی کر رہے ہیں جو کہ ’کپل شرما – آئی ایم ناٹ ڈن یٹ‘کے نام سے نشر کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 