Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان علامات سے جانئے کہ آپ جسمانی طور کتنے فٹ ہیں

Now Reading:

ان علامات سے جانئے کہ آپ جسمانی طور کتنے فٹ ہیں

بھر پور صحت کے لئے جسمانی فٹنس بہت اہمیت رکھتی ہے اگر آپ صحت مند ہیں تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ فٹ بھی ہیں فٹنس صحت سے ایک درجہ آگے ہے۔

اب غور طلب بات یہ ہے کہ فٹنس کو کس طرح چیک کیا جائے؟ تو اس کے لئے کسی ماہر کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ کچھ روز مرہ کی عادات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

دل کی دھڑکن

جسمانی طور پر صحت مند افراد کی دل کی دھڑکن کی رفتار کسی قدر سست ہوتی ہے یہی وجہ کہ ایسے افراد کا دل مؤثر طریقے سے خون پمپ کرتا ہے۔

صبح بیدار ہوتے ہی دل کی دھڑکن کی رفتار کو نوٹ کریں، عام طور پر دل کی دھڑکن کی معمول کی رفتار 60 سے 100 فی منٹ ہوتی ہے، اگر دل کی رفتار اس سے زیادہ ہوتو یہ ہائی بلڈ پریشر، عارضہ قلب اور دوسری کئی بیماریوں یا مسائل کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

Advertisement

چہل قدمی

کیا آپ دوستوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتے ہیں؟ چاہے دھیمی رفتا سے چہل قدمی ہو، جاگنگ یا سیڑھیاں چڑھنا ہو، اگر آپ کچھ دیر تیز چلنے سے تھکن محسوس کرتے ہیں یا سانس پھلولنے لگتا ہے تو آپ جسمانی طور پر فٹ نہیں ہے۔ اور اس کے برعکس آپ کے تیز چہل قدمی کرنے پر سانس کی رفتار معمول پر رہتی ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ دیتے ہو ئے بھی سانس قابو میں رہتا ہے تو آپ ایک بہترین جسمانی ساخت رکھتے ہیں اور آپ اپنی سوچ سے زیادہ فٹ ہیں۔

دل کی رفتارورزش کے بعد فوراً معمول پرآنا

طبی ماہرین کا کہنا کہ کسی بھی جسمانی سرگرمی کے بعد دل کی دھڑکن کی رفتار 5 منٹ سے کم وقت میں معمول پر آجائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ جسمانی طور پرفٹ ہیں۔ ریکوری کا وقت جتنا تیز ہوگا اتنے ہی آپ فٹ ہوں گے۔ اسی لئے کسی بھی جسمانی سرگرمی جیسے ورزش کے بعد دل کی دھڑکن کونوٹ کریں اوردیکھیں کہ وہ کتنی وقت کے بعد معمول پر آتی ہیں۔

ورزش

ورزش آپ کو جسمانی طور فٹ رکھتی ہے۔ اگر آپ زیادہ ورزش کے عادی نہیں ہے تو تھوڑی بہت جسمانی سرگرمی بھی سے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں، یعنی ہفتے میں 150 منٹ تک ورزش کرنا آپ کو فٹ رکھنے کے لئے کافی ہیں۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بالغ افراد ہفتے میں 5 دن 30 منٹ تک معتدل جسمانی سرگرمی کو اپنانے سے فٹنس حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

بچوں کی دیکھ بھال

بچے سب زیادہ مصروف رکھتے ہیں ان کے ساتھ کھیل میں گھٹنوں کے بل چلنا، ان کے اسٹرولر کو چلانا اور بہت سارے کاموں کے لئے بھاگ دوڑ تقریباً تمام ہی والدین کی زندگی کا حصہ ہوتی ہے، اگر بچے کو گود میں لے کر آسانی سے چل پاتے ہیں اور کوئی بوجھ محسوس نہیں ہوتا تو یہ آپ کے فٹ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

سیڑھیاں چڑھنا

اگر آپ کو سیڑھیاں اور لفٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا جائے تو آپ کسے اپنے لئے بہتر سمجھے گے، اگرآپ سیڑھیوں کا انتخاب کرتے ہیں تو بہت زیادہ فٹ ہیں، کیو نکہ جو لوگ سیڑھیاں چڑھنا پسند کرتے ہیں اور اسے لفٹ پر ترجیح دیتے ہیں تولفٹ استعمال کرنے کے مقابلوں زیادہ فٹ ہوسکتے ہیں۔

ورک آؤٹ

جم جانا اور وہاں ورک آؤٹ کرنا جسم کی فٹنس میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ہفتے میں ایک بار جم جاکر ورک آؤٹ سے جسم کے مختلف مسلز کی تربیت ہوتی ہے۔ جسم مضبوط بنانے والی ٹریننگ، یوگا اور دوسری ورزش اگر آپ اپناتے ہیں تو اس طرح جسم کو فٹ رکھنے میں بہت مدد ملتی ہے۔

Advertisement

بھرپور نیند

صحت مند رہنے کے لئے گہری اور بھرپور نیند بہت ضروری ہوتی ہے، اگر آپ رات میں 7 سے 8 گھنٹے کی بھرپور نیند لیتے ہیں تو دن بھر آپ چاک و چوبند رہتے ہیں اور تھکن کا احساس بھی نہیں ہوتا یہ جسمانی فٹنس کی اہم علامت ہے واضح رہے کہ ورزش کرنے سے نیند بہتر ہوتی ہے۔

ذہنی صحت

ایک صحت مند جسم میں ایک صحت مند دماغ موجود ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جسمانی سرگرمیوں اور ذہنی صحت کے درمیان واضح تعلق پایا جاتا ہے، ورزش کی عادات ذہنی صحت کو بے چینی، ڈپریشن اور چڑچڑے پن کوکم کر کے بہتربناتی ہے، اور اسی لئے خود اعتمادی اور دماغی افعال میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر