Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرائن پر ممکنہ روسی حملہ، نیٹو اور برطانیہ غیرفوجی امداد دیں گے

Now Reading:

یوکرائن پر ممکنہ روسی حملہ، نیٹو اور برطانیہ غیرفوجی امداد دیں گے

نیٹو اور برطانیہ نے ممکنہ روسی حملے کی صورت میں یوکرائن کی مدد کیلیے اپنی افواج بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

نیٹو سیکرٹری جنرل ژینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ اگر روس نے  یوکرائن پر حملہ  کیا تو نیٹو یوکرائن میں اپنی فوجیں نہیں بھیجے گا۔

انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو کا رکن ملک ہونے اور ایک اہم اور مضبوط شراکت دار جیسا کہ یوکرائن، میں فرق ہے۔

دوسری جانب برطانوی سیکرٹری خارجہ لِز ٹرَس نے اسکائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ برطانیہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر پابندیاں مزید سخت کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ ان کی حکومت کے اہم ارکان کو کہیں چھپنے کی جگہ نہ مل سکے۔

Advertisement

لز ٹرس نے کہا کہ اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ برطانوی فوجیں یوکرائن کے لیے لڑائی میں حصہ لیں۔ ان کے بقول ہم یوکرائنی فورسز کو ہر ممکن مدد کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے امریکا نے خبردار کیا تھا کہ برطانیہ کی طرف سے روسی ’’کالا دھن‘‘ قبول کرنے سے روس پر دباؤ بڑھانے کی امریکی پابندیاں متاثر ہوں گی۔

لندن سیاسی اثرورسوخ رکھنے والی روسی کاروباری شخصیات اور ان کی دولت کے لیے ایک پرکشش مالیاتی مرکز ہے اسی لیے اِسے لنڈن گریڈ بھی کہا جاتا ہے۔

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین رواں ہفتے بات چیت متوقع ہے۔

Advertisement

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روسی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس فقط اپنے مفادات کا دفاع  کرنا چاہتا ہے۔

روس کے قومی سلامتی کے مشیر نکولائی پیٹروشیف نے یوکرائن پر حملے کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے اسے مغرب کا خود ساختہ جھوٹ قرار دیا ہے۔ پیٹروشیف کا کہنا ہے روس نہ تو جنگ چاہتا ہے اور نہ ہی اسے اس کی ضرورت ہے۔

آسٹریا کے نائب چانسلر ہائنز کرسٹیان سٹراخا بھی روس پر پابندیوں اور مشرقی یورپ میں نیٹو کے آپریشنز میں توسیع کے خلاف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر