Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کنگز کو مسلسل تیسری شکست،عاصم اظہر کا کنگز کو مشورہ

Now Reading:

کراچی کنگز کو مسلسل تیسری شکست،عاصم اظہر کا کنگز کو مشورہ

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں کراچی کنگز کی ٹیم اور مداح دونوں ہی پہلی جیت کے منتظر ہیں، ایسے میں ٹیم کا آفیشل ترانہ گانے والے گلوکار عاصم اظہر نے کراچی کنگز کو مشورہ دیا ہے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایونٹ میں مسلسل تیسری ناکامی سے دوچار ہونے والی کراچی کی ٹیم پوائنس ٹیبل میں سب سے آخر میں ہے اور یہ وہ واحد ٹیم ہے جو اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

ایسے میں گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور لکھا کہ لاہور قلندرز نے بہت شاندار کھیل پیش کیا۔

انہوں نے  کنگز کے لئے لکھا کہ کراچی کے کھلاڑیوں کو اٹھنے کی ضرورت ہے، یہ مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں، ساتھ ہی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی جیت تک اینتھم سے محظوظ ہوں۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا تھا جوکہ اس نے آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر