Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کے دروازے ہر جمہوریت پسند کے لیے کھلے ہیں، فریال تالپور

Now Reading:

پیپلز پارٹی کے دروازے ہر جمہوریت پسند کے لیے کھلے ہیں، فریال تالپور
فریال تالپور

فریال تالپور نےکہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دروازے ہر جمہوریت پسند کے لیے کھلے ہیں۔

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی زیرِ صدارت ضلع دادو کی لیڈیز ونگ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ میں ضلع دادو سے خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران لانگ مارچ کی تیاریوں، آئندہ بلدیاتی انتخابات اور تنظیمی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

فریال تالپور نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہا کہ ضلع دادو کے جیالوں اور جیالیوں کا پارٹی کی ہر جدوجہد میں کردار محاذ پر اگلی صفوں کے سپاہیوں جیسا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد فیصلہ کُن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، جمہوریت کی جیت نوشتہ دیوار ہے، یقین ہے لانگ مارچ میں ضلع دادو سے خواتین بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔

Advertisement

فریال تالپور نے ایک کارکن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیاقت جتوئی کی پارٹی میں شمولیت کا معاملہ زیرِ غور نہیں ہے، ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دروازے ہر جمہوریت پسند کے لیے کھلے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ اپنے کارکنان کی رائے کو مقدم رکھا ہے۔

 زرداری ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین ضلع دادو کی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین سندھ کی صدر و ایم این اے شگفتہ جمانی اور ایم این اے مسرت مہیسر ، ایم پی ایز کلثوم چانڈیو، سجیلہ لغاری، ہیر سوہو اور سعدیہ جاوید اور تنظیمی عہدیدار شبانہ بھی موجود تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر