Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ میسیجز کو ازخود ختم کرنے سے متعلق نیا فیچر

Now Reading:

واٹس ایپ میسیجز کو ازخود ختم کرنے سے متعلق نیا فیچر
واٹس ایپ

میسیجنگ، کالنگ اور سوشل پلیٹ فارم ’’واٹس ایپ‘‘ نے ایک بار پھر سے ازخود ختم ہوجانے والے پیغامات کا آپشن متعارف کروانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ تاہم یہ سہولت ابھی صرف اس کے نئے بی ٹا ورژن ہی میں دستیاب ہے جسے ’’گوگل پلے بیٹا پروگرام‘‘ سے رجسٹرڈ صارفین ہی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی بی ٹا ریلیز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی ٹا انفو ڈاٹ کام‘‘ کے مطابق، واٹس ایپ کی اس نئی بی ٹا اپ ڈیٹ کا نمبر 2.19.348 ہے جس میں گزشتہ ماہ ’’غائب ہوتے پیغامات‘‘ (Disappearing Messages) کا تجرباتی فیچر کچھ تبدیلیوں کے بعد ’’ڈیلیٹ میسیجز‘‘ کے نئے نام سے شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ 7 اکتوبر 2019 کو اپنے بی ٹا ورژن 2.19.282 میں ’’غائب ہوتے پیغامات‘‘ کا فیچر شامل کیا تھا لیکن بعد کی ریلیزز میں یہ موجود نہ تھا۔ اس طرح تقریباً ڈیڑھ ماہ غائب رہنے کے بعد یہ فیچر ایک بار پھر نمودار ہوا ہے۔

نئی بی ٹا اپ ڈیٹ سے پتا چلتا ہے کہ واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات کو صارفین اپنی سہولت کے مطابق ایک گھنٹے، ایک دن، ایک ہفتے، ایک مہینے اور ایک سال بعد تک خودبخود ڈیلیٹ ہوجانے کے قابل بنا سکتے ہیں۔

ڈیلیٹ میسیجز کا نیا فیچر عام صارفین  جلد ہی استعمال کر سکیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کسی بھی سافٹ ویئر یا ایپ کا ’’بی ٹا ورژن‘‘ صرف مخصوص صارفین کو آزمائشی طور پر فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اسے ہر طرح سے استعمال کرنے کے بعد اس کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں ڈیویلپرز کو آگاہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ مکمل طور پر بدلنے کے قریب
فیس بک نے میسنجر صارفین کی آسانی کیلئے نہایت شاندار نئے فیچرز متعارف کروا دیئے
اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایلون مسک کی نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
عید کے بعد کن افراد کی سمیں بلاک کر دی جائیں گی؟ بڑا اعلان ہوگیا
گوگل نے اینڈرائیڈ فونز صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی
کائنات میں ایلین کی موجودگی پر ایلون مسک نے کیا کہا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر