Advertisement
Advertisement
Advertisement

’پی ٹی آئی حکومت قومی صحت کارڈ کے ذریعے قوم کی تقدیر بدل رہی ہے‘

Now Reading:

’پی ٹی آئی حکومت قومی صحت کارڈ کے ذریعے قوم کی تقدیر بدل رہی ہے‘
حسان خاور

شہباز شریف کا کفایت شعاری کا اعلان صرف دھوکہ ہے، حسان خاور

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت قومی صحت کارڈ کے ذریعے قوم کی تقدیر بدل رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ بہاولپور کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ قومی صحت کارڈ قوم کے دل کی آواز اور عوامی امنگوں کا ترجمان منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج بہاولپور میں مفاد عامہ کے سب سے بڑے منصوبے قومی صحت کارڈ کا افتتاح کریں گے۔

انکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت قومی صحت کارڈ کے ذریعے قوم کی تقدیر بدل رہی ہے، بزدارحکومت صوبے میں صحت کی سہولیات آسمان کی بلندیوں پر لے گئی ہے، ہر خاندان دس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے اب اپنا علاج معالجہ کرواسکتا ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے علاج کی فراہمی کیلئے امیر اور غریب کا فرق مٹا دیا ہے، اب امیر اور غریب ایک جیسی صحت کی سہولیات سے مسفید ہورہے ہیں، ہر گزرتا دن اہل پنجاب کی تقدیر بدل رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کا جال بچھا دیا ہے، صوبے کا چپہ چپہ ترقی و خوشحالی کا محور و مرکز بن رہا ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اہل پنجاب بلا امتیاز ترقی کا حقیقی مشاہدہ کررہے ہیں، جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا وژن اور مشن ہے۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں شامل ہوا ہے، پنجاب کی حقیقی ترقی و خوشحالی مافیا سے ہضم نہیں ہو رہی، اہل پنجاب کی حقیقی خدمت سے مافیا کے منہ بند کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر