Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کی حکمت عملی، بزنس پلان وزارت خزانہ کو پیش

Now Reading:

پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کی حکمت عملی، بزنس پلان وزارت خزانہ کو پیش
پی آئی اے

پی آئی اے کا آپریشن ایندھن کی فراہمی بہتر ہونے سے بحالی کی طرف گامزن

پی آئی اے نے ادارے کو خسارے سے نکالنے کے لیے بزنس پلان کی صورت میں مکمل حکمت عملی وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔

قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق وزارت خزانہ کو پی آئی اے کا 5 سالہ بزنس پلان منظوری کے لئے پیش کردیا گیا ہے جو کہ دنیا میں ہوابازی کے سب سے بڑے اور مستند ادارے آیاٹا نے ترتیب دیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ بزنس پلان آیاٹا نے حکومت پاکستان اور وزارت خزانہ کی ہدایات پر بنایا ہے۔

مزید پڑھیے : پی آئی اے کے تمام منجمد اکاؤنٹس بحال

ترجمان کا کہنا ہے کہ بزنس پلان کے بنیادی خدوخال کے تحت پی آئی اے ایک مربوط پروگرام کے تحت 2026 تک منافع میں ہوجائے گا۔

Advertisement

بزنس پلان پر عملدرآمد کی صورت میں پی آئی اے میں طیاروں کی تعداد بتدریج 29 سے بڑھ کر 49 کی جائے گی۔

پی آئی اے کا فضائی بیڑہ 16 بڑے، 27 درمیانے اور 6 ٹربو پراپیلر جدید طیاروں پر مشتمل ہوگا۔

بزنس پلان کے تحت پی آئی اے کے مسافروں کی تعداد 52 لاکھ سے بڑھ کر 90 لاکھ سالانہ ہوجائے گی۔

مزید پڑھیے : پی آئی اے کا فضائی آپریشن تیز کرنے کا منصوبہ

آیاٹا کے بزنس پلان پر عمل ہوا تو پی آئی اے کے اثاثے ایک ارب 19 کروڑ ڈالر زے بڑھ کر 2026 میں 2 ارب 18 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اپنے نیٹ ورک کو بھی بتدریج بڑھائے گا، جس میں فائدے مند روٹس مثلا برطانیہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور خلیج کے لئے پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

Advertisement

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ بزنس پلان کے تحت پی آئی اے نئے روٹس شروع کرے گا جس میں باکو، ہانگ کانگ، استنبول، کویت، تہران، ارمچی اور سنگاپور شامل ہیں۔

قومی ایئر لائن مسافر پروازوں کے علاوہ کارگو اور چارٹر بزنس پر بھی خصوصی توجہ دے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بزنس پلان پر عمل درآمد چند بنیادی عناصر سے مشروط ہے۔ جس میں پی آئی اے کی فنانشل ری اسٹرکچرنگ اور قومی ہوابازی پالیسی 2019 کو اپنی روح کے مطابق نافذ شامل ہے۔ جس کے تحت قومی اور ملکی ائیرلائنز کے مفادات کی نگرانی لازم ہے۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ خسارے سے نکالنے کے لیے پی آئی اے کو کمرشل بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا اس میں بیرونی اثرورسوخ اور مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر