Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرے کارکن ڈٹے ہوئے ہیں، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

میرے کارکن ڈٹے ہوئے ہیں، مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میرے کارکن ڈٹے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ مصطفیٰ کمال نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی علامتی دھرنا نہیں ہے، اب تو دن کا بھی یاد نہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرے کارکن ڈٹے ہوئے ہیں، اس دھرنے میں ایک منٹ کے لئے بھی وقفہ نہیں دیا گیا ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میری مائیں بہنیں سڑکوں پر سو رہی ہیں، یہ کوئی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم ازاد ملک میں رہتے ہیں، شہریوں کی ازادی صرف ائین میں لکھی ہے، لیکن عمل در امد نہیں ہورہا۔

Advertisement

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سالانہ سندھ کو 1000ارب ملتے ہیں ، 200ارب سندھ خود کماتا ہے ، ہم چاہتے ہیں مالی طور پر مستحکم ہو۔

انہوں نے کہا کہ  مذاکرات کے  دن دور ہوگئے ، ہم کارپوریشن  کو نہیں مانتے ، ایسا میئر کس کام کا نہیں جس کے اختیار میں کچھ نہ ہو۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، پی ایس پی کے معالات  جماعت اسلامی سے الگ ہیں۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کا بااختیار بلدیاتی نظام کے لیےدھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

 دھرنے میں سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی سمیت پارٹی رہنما اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہیں جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی دھرنے میں موجود ہے۔

مختلف برادریوں، تاجر انجمنوں، شہری عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر