کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایک روز قبل ملتان سلطانز کے خلاف ان کے میچ میں افتخار احمد کی وکٹ اہم تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سخت مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے میچ کے بعد ریمارکس دیئے کہ یہ ایک سنسنی خیز مقابلہ تھا اور اگر آخر میں وکٹیں ہاتھ میں ہوتیں تو وہ جیت سکتے تھے۔
سرفراز نے مزید کہا کہ افتخار احمد کی وکٹ کھیل کا ٹرننگ پوائنٹ تھی، اگر وہ میچ کے آخری اوور تک کھیلتے تو نتیجہ کچھ اور ہوتا۔
کوئٹہ گیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیو جی کے باؤلرز اچھا کام کر رہے ہیں لیکن فیلڈنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 88 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے،صہیب مقصود اور روسو نے 21،21 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد رضوان بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 جبکہ جیمز فالکنر نے 1 وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن اپ شروع میں ڈگمگا گئی تھی مڈل آرڈر بلے باز بین ڈکٹ نے 47 رنز کی ذمےدارانہ اننگز کھیلی تھی، سست رفتاری سے کھیل کا آغاز کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ کے آخری لمحات میں گیندوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یا رہے کہ ملتان سلطان اب بھی پوائنٹس ٹیبل پر چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں کیونکہ وہ اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں سے ایک بھی نہیں ہارے ہیں۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے خوشدل شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
محمد رضوان نے کراچی میں پلیئنگ کنڈیشنز پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ٹیم ٹاس ہارتی ہے تو وہ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ بھی ہار جاتی ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے سات میچوں میں سے سلطانز نے تین میں کامیابی حاصل کی ہے اور کوئٹہ نے چار میچوں میں فتح اپنے نام کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
