Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاپتہ لڑاکا طیارہ ممکنہ طور پر گر کر تباہ ہوگیا ہے، جاپانی حکام

Now Reading:

لاپتہ لڑاکا طیارہ ممکنہ طور پر گر کر تباہ ہوگیا ہے، جاپانی حکام

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزلاپتہ ہونے والا ایف 15  لڑاکا طیارہ  ممکنہ طور پر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزارت دفاع کے حکام کا خیال ہے کہ لاپتہ جاپانی ایف 15 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ اس کے عملے کے دو نوں ارکان لاپتہ ہیں۔

جاپان ایئر سیلف ڈیفنس فورس کا طیارہ پیر کو ٹیک آف کے فوراً بعد ساحل سمندر پر واقع کوماٹسو ایئر بیس سے تقریباً 5 کلومیٹر  کی دوری پر ایئر ٹریفک کنٹرول ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جس میں دو ٹیکٹیکل فائٹر اسکواڈرن سوار تھے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نوبو کیشی نے میڈیا کی ابتدائی رپورٹس کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک پائلٹ مل گیا ہے۔

جاپان کوسٹ گارڈ نے پریس ریلیز میں کہا  ہے کہ ریسکیو ہیلی کاپٹروں سمیت کوسٹ گارڈ کے تین جہازوں نے سمندر میں طیارے کا ملبہ ملنے کے بعد اپنی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیے: میزائل کی آزمائش سے ہوائی جہاز کو کیا خطرات لاحق ہوسکتے ہیں؟

جاپان کے زیادہ تر ’بوئنگ کو ایف 15‘ جیٹ طیارے مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز کے لائسنس کے تحت بنائے گئے تھے جو چار دہائیوں سے جاپان کے اہم فرنٹ لائن فائٹر رہے ہیں جو  ملک کی فضائی حدود میں جاسوسی کرنے والے چینی اور روسی طیاروں کو جواب دینے کے لیے باقاعدگی سے پروازیں کرتے رہتے ہیں۔

جاپان کے پاس تقریباً 200 ایف 15 لڑاکا طیارے ہیں جن میں سے نصف کو بوئنگ کمپنی آپریٹنگ لائف بڑھانے اور صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے اپ گریڈ کرے گی۔

جاپان کے زیادہ تر ایف 15 سنگل سیٹ والے طیارے ہیں جبکہ دو سیٹوں والے طیاروں کو مختلف قسم  کی ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر