Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیسکو کی بڑی کارروائی، 57 غیر قانونی بجلی کے کنکشن پکڑے گئے

Now Reading:

لیسکو کی بڑی کارروائی، 57 غیر قانونی بجلی کے کنکشن پکڑے گئے

لیسکو کی محمود بوٹی سب ڈویژن میں بجلی چوری کے خلاف بڑی کارروائی 57 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد امین کی ہدایات پرتمام سرکلز میں بجلی چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ایس ڈی او محمود بوٹی آصف علی خان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ سب ڈویژن کے زیرانتطام علاقوں میں آپریشن کیاجس کے نتیجے میں کل بجلی کے 167کنکشن کی جانچ کی گئی ۔ جانچ کے دوران 57 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

ایس ڈی او آصف علی خان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشن میں 57ایسے میٹر تھے جو کہ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے۔ پکڑے جانے والے کنکشن میں ایک کنکشن پولیس اہلکار کا تھا جو کہ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کررہا تھا۔

پکڑے جانے پر پولیس اہلکار نے واپڈ ا کے عملہ پر تشدد کیا اور دھمکایا۔

Advertisement

ایس ڈی او آصف خان نے بتایا کہ اس کے خلاف ایف آئی آرتھانہ مناواں میں درج کروا دی گئی ہے جبکہ باقی تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف بھی ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے65,000یونٹس بھی ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر