مشہور و معروف کار ساز برانڈ مرسیڈیز کا نام آج سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ نام کی تبدیلی کے ساتھ اس ادارے کو ایک نئی شناخت دینے کے فیصلے کا اعلان کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ اولا کیلینیئس نے کیا ہے۔
کمپنی کا نام ڈائملر اے جی تھا جو تبدیل کرکے مرسیڈیز بینز گروپ کر دیا گیا ہے۔ نام کی تبدیلی کا عمل بروز ہفتہ 29 جنوری کو مکمل کرلیا گیا تھا جبکہ عالمی سطح پر یہ تبدیلی منگل کے روز مکمل ہو جائے گی۔
مرسیڈیز گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی نے اپنا نام بدلنے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 29 جنوری کا انتخاب اس لیے کیا کہ 136 برس قبل 1886ء میں اِسی روز اِس ادارے کے بانی کارل بینز کو ان کی تیار کردہ اولین گاڑی کے پیٹنٹ رائٹس ملے تھے۔
مرسیڈیز بینز گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق مرسیڈیز کا روایتی لوگو (تین کونوں والا ستارہ) آئندہ بھی کمپنی لوگو کے طور پر استعمال میں رہے گا۔
نام کی اس تبدیلی کے ساتھ ہی یکم فروری سے اس ادارے کی تنظیم نو کا عمل بھی شروع ہو جائے گا اور کمپنی کی کوشش ہوگی کہ مُستقبل میں اسے محض ایک کار ساز ادارے کی بجائے ایک لگژری کار کمپنی کے طور پر پہچانا جائے۔
مرسیڈیز نے جرمن شہر اشٹٹ گارٹ میں دنیا کے جدید ترین کار پلانٹ کا افتتاح ستمبر کے آغاز میں کیا جس پر 730 ملین یورو کی لاگت آئی ہے۔ بینز فیکٹری میں ہال نمبر 56 کی تیاری میں جتنا لوہا استعمال کیا گیا ہے اس سے ایک اور آئیفل ٹاور تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ 2 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل اس ہال میں نیا پلانٹ لگایا گیا ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق مرسیڈیز بینز ایک برانڈ کے طور پر انتہائی قیمتی شناخت ہے جس کی نہ صرف دنیا بھر میں بڑی عزت کی جاتی ہے بلکہ گزشتہ تقریباﹰ دو عشروں میں اس کمپنی کو ملنے والی توجہ اور اہمیت میں بھی کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
امریکی بزنس کنسلٹنسی فرم انٹربرانڈ کے مطابق مرسیڈیز بینز ایک صنعتی پیداواری اور کاروباری ادارے کے طور پر عالمی سطح پر دنیا کی دوسری سب سے بڑی کار ساز کمپنی ہے جس کی مالیت تقریباً 51 بلین ڈالر (45.7 بلین یورو) بنتی ہے۔ اس شعبے میں مرسیڈیز بینز سے اُوپر صرف ایک جاپانی کمپنی ٹویوٹا کا نام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
