Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں برفباری، موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا

Now Reading:

سعودی عرب میں برفباری، موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا

سعودی عرب کے شہر تبوک میں برفباری کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تبوک ریجن میں برفباری نے موسم کو یکسر تبدیل کردیا ہے، سیاح موسم کا مزہ لینے تبوک پہنچ گئے۔

تبوک کے مشہور پہاڑی علاقے اللوز پہاڑ (جبل اللوز) پر برف کی سفید چادر تن گئی ہے جس وجہ سے رات کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری تک ہوجاتا ہے ۔

 ٹھنڈے موسم کا مزہ لینے کے لیے بڑی تعداد میں سعودی سیاحوں کے ساتھ ساتھ جدہ اور ریاض میں مقیم پاکستانی سیاحوں نے بھی وہاں پہنچ کر خوب ہلہ گلہ کیا ۔

جدہ سے آئے ہوئے  سیاحوں نے بتایا وہ حسین مناظر سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں اور یہاں آکر ان کی ساری تھکن اتر گئی ہے ۔

Advertisement

انہوں نے دوسرے آنے والے سیاحوں سے کہا کہ وہ یہاں آنے سے پہلے گرم کپڑوں کا انتظام ضرور کر کے آئیں ۔

تبوک میں اسلامی تاریخی مقامات بھی دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں جن میں مغایر شعیب یا مدائن شعیب سیاحوں کا پسندیدہ ترین مقام ہے    جو قبل مسیح کے دور کے ہیں ۔

اس علاقے میں  پہاڑوں میں تراشے ہوئے مکانات  بھی دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان گھروں کے دروازوں پر جمالیاتی شکلیں بنی ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر