ایک نئی تحقیق کے مطابق بڑی تعداد میں برطانوی اپنی دن کی نوکریاں چھوڑ کر آن لائن اسٹار بننا چاہتے ہیں۔
2000 افراد پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ 29 فی صد افراد اگر فُل ٹائم کامیاب کانٹینٹ ساز بننے کے قابل ہوتے تو وہ اپنی روز کی نوکری چھوڑ دیتے۔
پولنگ میں شامل ہونے والے شرکاء میں ہر 10 میں سے سات افراد مستقل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہیں اور روزانہ اوسطاً دو گھنٹے اسکرولنگ میں صرف کرتے ہیں۔
یہ دورانیہ 18 سے 24 سال کے افراد کے درمیان بڑھ کر دُگنا یعنی چار گھنٹے ہو جاتا ہے۔
جب یہ بات پوسٹنگ کرنے پر آتی ہے تو بڑی عمر کے افراد ہفتے میں اوسطاً دو پوسٹ کرتے ہیں جبکہ 18-24 سال کے افراد ہفتے میں چار گُنا کانٹینٹ شیئر کرتے ہیں۔
اپنی نوکری چھوڑ کر آن لائن اسٹریمر بننے کی وجوہات یہ ہیں: 45 فی صد افراد کا کنا تھا کہ وہ نوکری چھوڑ کر اپنے باس خود بننا چاہتے ہیں، 41 فی صد کا کہنا تھا کہ وہ تخلیقی ہونا چاہتےہین اور 37 فی صد کا کہنا تھا کہ وہ اپنا شوق دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
تقریباً 25 فی صد نے یہ اعتراف کیا کہ وہ ایسا مشہور ہونے کے لیے کریں گے جبکہ 30 فی صد افراد کا ماننا تھا کہ یہ کام دباؤ کے بغیر ہے۔
مزید 27 فی صد افراد کا یہ سوچنا تھا کہ ان کی زندگی مزید آسان ہو جائے گی اگر ان کا کُل وقتی کام سوشل میڈیا پوسٹ بنانا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
