 
                                                                              پاکستان کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز انضمام الحق نے جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں محمد رضوان کی کپتانی کو سراہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے نجی ٹی طع چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضوان کی کپتانی سلطانزکی فتوحات میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انضمام کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ہر طرح سے آگے جانے کے لیے ملتان سلطانز ان کی پسندیدہ ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین بعض اوقات اچھی باؤلنگ کرتے ہیں اور بعض اوقات آف کلر ہوتے ہیں لیکن ان کی رفتار کافی اچھی ہے۔
ملتان سلطانز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چار میں سے چار جیت کے ساتھ سرفہرست ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 