Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون بھارتی صحافی کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں

Now Reading:

خاتون بھارتی صحافی کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں
خاتون صحافی

خاتون صحافی

مودی حکومت کو آئینہ دکھانے پر خاتون بھارتی صحافی رعنا ایوب کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

معروف بھارتی صحافی رعنا ایوب نے اپنی کتاب میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کا ذمہ دار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دیا جو اس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔

اس کے علاوہ رعنا ایوب سوشل میڈیا پر بھی کھل کر مودی سرکار کے فیصلوں پر تنقید کرتی ہیں تاہم ہندو انتہاپسندوں اور خاص طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے گنڈوں سے یہ سچ ہضم نہ ہوا اور انہوں نے خاتون صحافی کو سوشل میڈیا پر مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے شروع کردیا۔

بعد ازاں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے خاتون صحافی رعنا ایوب کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں بھی ملنے لگیں جس پر انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے رعنا ایوب نے بتایا کہ ممبئی پولیس نے میرے خلاف غلط خبریں پھیلانے، قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خاتون صحافی نے لکھا ’’اب وقت آگیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہراساں کیے جانے اور تشدد کے واقعات کو روکا جائے اور اس میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے‘‘۔

دوسری جانب ’’انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس‘‘ کی جانب سے بھارت کی خاتون صحافی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا گیا اور ساتھ لکھا کہ رعنا ایوب کے خلاف آن لائن تشدد کے واقعات ناقابل قبول ہیں اور یہ فوری طور پر رکنا چاہیے جب کہ اس سلسلے میں ممبئی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انتہائی اہم پہلا قدم اٹھایا ہے‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر