دل کے متوقع دورے کے باعث پاکستان نہ آنے والے نواز شریف نے لندن میں فیکٹری کا دورہ کیا۔
بول نیوز کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے 255 کلومیٹر دور فیکٹری کا دورہ کیا۔
شیئرکی گئی ویڈیو میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہےکہ دورے کے دوران نواز شریف کو فیکٹری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
نیلسن ایریا میں فیکٹری کے دورے میں نواز شریف کے ہمراہ ان کے بیٹے اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر نے نواز شریف کو پاکستان آنے سے روک دیا
گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی گئی۔
ڈاکٹر نے کہا کہ نواز شریف پاکستان نہیں آ سکتے ، نواز شریف کا پاکستان آنا ان کی صحت مزید خراب کر سکتا ہے۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ‘چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے’
طبی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ وہ اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف اپنی ادویات جاری رکھیں ، کھلی فضا میں چہل قدمی کریں اوراس دوران کورونا سے بچاؤ کے اقدامات بھی کریں۔
ڈاکٹر نے رپورٹ میں کہا کہ نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، وہ ابھی شدید ذہنی دباؤمیں ہیں، اگرعلاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ذہنی دباؤ کے ماحول میں نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے، کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی گئی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر فیاض شوال نے کہاکہ کوئی سوال ہو تو میرے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News