Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلامیہ کالج ملازمین کا احتجاج، وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے ملازمین نے دھرنا دے دیا

Now Reading:

اسلامیہ کالج ملازمین کا احتجاج، وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے ملازمین نے دھرنا دے دیا

اسلامیہ کالج پشاور کے ملازمین نے وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرکاء کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

شرکاء نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ میں 37 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جو ابھی تک ملازمین کو نہیں دیا گیا، ادارے کی معیار روز بروز گر رہی ہے، دوران کلاس بجلی چلی جاتی ہے۔

شرکاء نے مزید کہا کہ وائس چانسلر انتظامی امور نمٹانے میں ناکام ہوچکا ہے، اسلامیہ کالج میں کئی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

Advertisement

’ پاکستان کی سرفہرست کارپوریشنز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں ‘

چند روز قبل ہی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سرفہرست کارپوریشنز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ میری اپیل پر کم تنخواہ والے ملازمین کی اجرت میں 44 فیصد جبکہ دیگر کی تنخواہوں میں 15-25 فیصد اضافے کے اعلان پر میں سیرین ایئر کے ایئر وائس مارشل (ر) صفدر کامشکورہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 950 ارب کا منافع کمانے والی پاکستان کی بڑی 100 کارپوریشنز سے بھی میری التماس ہے کہ وہ بھی اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔

دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا  کہ کورونا وبا کے اثرات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی بہترین معاشی پالیسیوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ کاروبار جنہوں نے منافع کمایا ہے اب وہ وزیراعظم کی خاص اپیل پر اسکا فائدہ تنخواہیں بڑھا کر اپنے ملازمین کو دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر