Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘یہ کس منہ سے دعویٰ کر رہے کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے’

Now Reading:

‘یہ کس منہ سے دعویٰ کر رہے کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے’
عمران خان

شیری رحمان کا کہنا ہےکہ ملک میں مہنگائی کی شرح دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود حکومت مہنگائی نہ ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان  نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح اب 13 فیصد ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سالانہ بنیاد پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 54.33 فیصد، دال 41.3 فیصد، جبکہ بجلی کے ٹیرف 56 فیصد بڑھے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ مالی سال پہلے 7 ماہ میں پیٹرول کی قیمت 35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی سونامی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ ایک سال کے اندر صحت کے شعبے میں 9.15 فیصد مہنگائی ہوئی، یہ کس منہ سے دعوہ کر رہے کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر