حسن علی کی بھارتی اہلیہ کی پاکستان آمد، گھر کو پھولوں سے سجادیا ۔ ویڈیو وائرل

قومی ٹیسٹ کرکٹر حسن علی اپنی بھارتی نژاد بیوی سامعیہ کو لے کر وطن پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹرحسن علی اپنی بھارتی اہلیہ سامعیہ کے ساتھ دبئی سے گوجرانوالہ پہنچے تو ان کی اہلیہ سامعیہ آرزو کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔
سامیعہ کے استقبال کے لیےگھر کے گیٹ سے کمرے تک سرخ پھولوں کا قالین بنایاگیا جس پر چلتے ہوئے قومی کرکٹر کی اہلیہ اپنے کمرے میں داخل ہوئیں،اس کمرے میں بھی ہر طرف پھول ہی پھول تھے۔
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ کی پاکستان آمد
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ کی پاکستان آمد
Gepostet von Updates am Samstag, 30. November 2019
چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو حسن علی بیوی کے ہمراہ گوجرانوالہ میں واقع اپنے نئے گھر واپڈا ٹاؤن میں شفٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ حسن علی اور نجی ائیر لائنز کی فلائٹ انجینئر سامعیہ نے پسند کی شادی کی تھی اور دونوں کا نکاح دبئی میں ہوا تھا۔
پاکستان اوربھارت میں موجودلوگوں کی شکرگزارہوں، اہلیہ حسن علی
دوسری جانب فاسٹ بالر حسن علی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔تازہ ترین سی ٹی اسکین میں حسن علی کی پسلیوں میں فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے۔
Samiyah Arzu, wife of Pakistani fast bowler Hassan Ali arrived in Pakistan last night. Samiyah came to Pakistan for the first time after her wedding.#Pakistan #Cricket #HassanAli #Wife #India #SamiyahArzu #SamiyahArzuInPakistan
AdvertisementGepostet von News 99 am Freitag, 29. November 2019
https://www.instagram.com/p/B5gLZ55hCIO/
فاسٹ بالر کی آٹھویں اور نویں پسلی میں فریکچر ہوا ہے،جس سے نجات کے لیے 6 ہفتے درکار ہیں۔
حس ن علی پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب کا آغاز کریں گے۔
یاد رہے اس سے قبل حسن سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز اور دورہ آسٹریلیا میں بھی کمر کی تکلیف کے باعث باہر ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News