Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، انگلینڈ کے معین علی کی آل راؤنڈرز کی فہرست میں ترقی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، انگلینڈ کے معین علی کی آل راؤنڈرز کی فہرست میں ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے معین علی آل راؤنڈرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

افغانستان کے محمد نبی اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا  ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1488786832561160192

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی بالنگ رینکنگ میں ابتدائی دس پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

سری لنکا کے ونندو ہسارنگا پہلی ، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسری  ، انگلینڈ کے عادل رشید تیسری ، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا چوتھی  اور  افغانستان کے راشد خان پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، افغانستان کے مجیب الرحمان، جنوبی افریقہ کے اینرچ نورکیا، پاکستان کے شاداب خان اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیے: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان

بیٹنگ کی فہرست میں صرف ایک تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ بھارت کے لوکیش راہول ایک درجہ ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئےاور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان ایک درجہ تنزلی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

پاکستان کے بابر اعظم، محمد رضوان اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام بدستور بالترتیب پہلی سے تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Advertisement

 آسٹریلیا کے ایرون فنچ، نیوزی لینڈکے ڈیوون کونوے ،جنوبی افریقہ کے ریسی وینڈر ڈسن، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور بھارت کے ویرات کوہلی بدستور بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر